ابنا: اطلاعات کے مطابق محمد جواد لاریجانی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر ناوی پلئی سے ملاقات میں ایران کے بارے میں احمد شہید کی رپورٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہید کی رپورٹ بالکل وہی دہشت گردوں کی باتیں ہیں۔محمد جواد لاریجانی نے گوانتا ناموبے، ابوغریب اور بگرام جیلوں سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں واضح اور شفاف موقف اپنانے کی بناء پر محترمہ ناوی پلئی کی تعریف کرتے ہوئے انسانی حقوق کے مسئلے کو ایران کے لیے انتہائي اہمیت کا حامل قرار دیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر ناوی پلئی نے بھی فنی شعبے میں ایران کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے اسے فروغ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے بعد ایران کا دورہ کریں گی۔............./242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399664
ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رپورٹر احمد شہید ،امریکہ اور یورپی حکومتوں کے حمایت یافتہ ہے۔